چین بھی امریکہ کی ہدایت پر چلنے لگا: شمالی کوریا

چین نے بھی شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس سے کوئلے کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی

چین نے بھی شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس سے کوئلے کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

نئے میزائل حملے کے بعد چین نے بھی شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس سے کوئلے کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ اس پر شمالی کوریا نے چین پر طعن و تشنیع کے نشتر چلانے شروع کر دیئے ہیں، جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے چین کے متعلق کبھی ایسے رویئے کا مظاہرہ نہیں کیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے چین کو طعنہ دیا گیا ہے کہ  تم امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہے ہو۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے اپنی رپورٹ میں چین کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ یہ ملک ہمارے سماجی نظام کو تباہ کرنے کے لیے ہمارے دشمنوں کے ساتھ مل گیا ہے، اور امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہا ہے حالانکہ یہ ملک خود کو دنیا کی بڑی طاقت ظاہر کرتا ہے۔ نیوز ایجنسی نے مزید لکھا ہے کہ یہ ملک اب اپنے گھٹیا رویئے کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہا ہے  کہ اس کے اقدام کا مقصد شمالی کوریا کے عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرنا نہیں ہے بلکہ اس کے ایٹمی پروگرام کو روکنا ہے۔ ہمارا یہ ہمسایہ ملک اکثر دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ہمارا دوست ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ہمیں بڑے نقصان سے دوچار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے  واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے نیا بین البراعظمی میزائل تجربہ کرنے کے ایک ہفتے بعد چین کی طرف سے شمالی کوریا سے کوئلہ خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس اقدام کے بعد چین کی طرف سے بیان سامنے آیا تھا کہ کوئلے کی خریداری بند کرنے کا مقصد شمالی کورین عوام کی زندگیاں تباہ کرنا نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply