نائیجیریا، صومالیہ اور جنوبی سوڈان میں 14 لاکھ بچے ناقص غذائیت کا شکار، 7 ملین یمنی بھوک سے مرنے کے قریب پہنچ گئے: اقوام متحدہ

سات  ملین یمنی بھوک سے مرنے کے قریب پہنچ گئے

سات ملین یمنی بھوک سے مرنے کے قریب پہنچ گئے

اقوام متحدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بچوں کے حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے کہا ہے کہ اس وقت نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں 14 لاکھ بچے ناقص غذائیت کا شکار ہیں۔ یونیسیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف یمن میں 4 لاکھ 62 ہزار بچے شدید ناقص غذائیت کا شکار ہیں جبکہ نائیجیریا میں ایسے بچوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کوارڈینیٹر نے خبردار کیا ہے یمن میں لڑائی کے سبب 7 ملین  لوگ بھوک سے مرنے کے قریب پہنچ گئے۔ انہیں معلوم نہیں اگلا کھانا کب ملے گا۔

No comments.

Leave a Reply