آتش فشاں ماہرین آتش فشاں میں گر گیا، لیکن ہوا کچھ نہیں

مسایا نامی آتش فشاںنکاراگوا

مسایا نامی آتش فشاںنکاراگوا

نکاراگوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

آتش فشاں پر تحقیق کرنے والے ماہرین ان پہاڑوں کے اوپر بھی جاتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایسے ہی ایک ماہر آتش فشاں پہاڑ پر تحقیق کرنے گیا لیکن رسی ٹوٹ جانے کے باعث اپنے معاون سمیت آتش فشاں کے اندر گر گیا اور وہ 1500 فٹ تک نیچے لڑھکتے چلے گئے۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا جان کر ااپ کو معجزات پر یقین پختہ ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کے اندر اتنی گہرائی میں گرنے کے باوجود یہ دونوں محفوظ رہے۔ انتہائی بلند درجہ حرارت کے بعد انہیں صرف  dehydration کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ وسطی امریکہ کے ملک Nicaragua میں پیش آیا جہاں ارجنٹینا کا آتش فشاں کا 60 سالہ ماہر Rodolfo Alvarez اپنے 25 سالہ Guide Adriac Valladares کے ہمراہ Masaya Volcano کے دہانے پر تحقیق کے لیے گیا، جہاں ان کی رسی ٹوٹ گئی اور دونون لڑھکتے ہوئے آتش فشاں کے اندر 1500 فٹ گہرائی میں جا گرے۔ فوری طور پر ریسکیو ورکرز ریسیوں کی مدد سے نیچے اترے اور ان دونوں کو بحفاظت باہر نکال لائے۔  dehydration کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply