روس کا 2022 ء تک سیاحوں کو چاند پر لے جانے کا اعلان

روس2022 ء تک سیاحوں کی پہلی فلائٹ چاند پر اتارے گی

روس2022 ء تک سیاحوں کی پہلی فلائٹ چاند پر اتارے گی

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کی معروف Aerospace Company Energia نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 ء تک سیاحوں کی پہلی فلائٹ چاند پر اتارے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق Energia کمپنی کے CEO Vladimir Solntsev   کا کہنا ہے کہ 2022 ء تک سیاحوں کو چاند پر لے جانے کے لئے مختلف کمپنیوں سے آئندہ ماہ معاہدے کریں گے  جبکہ پہلی پرواز میں 9 سیاحوں کو Soyuz spacecraft  میں چاند کے مدار پر لے جایا جائے گا۔  کمپنی CEO Vladimir Solntsev کے مطابق چاند پر جانے کے خواہشمند افراد رواں ہفتے اپنے کوائف جمع کرا دیں جس کے بعد انہیں 5 سے 6 سال انتظار کے بعد چاند پر لے جایا جائے گا  اور معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں سے ممکنہ امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل Energia کمپنی کا گزشتہ سال نومبر میں کہنا تھا کہ ان کے سیاحوں کی پہلی فلائٹ 2031 ء سے پہلے نہیں جا سکتی  تاہم اب کمپنی نے سیاحوں کو 2022ء تک چاند لے جانے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے تاہم کمپنی نے چاند کا سفر کرنے کے اخراجات کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

No comments.

Leave a Reply