نواسی ویں آسکر ایوارڈز تقریب کل لاس اینجلس میں ہو گی

نواسی ویں آسکر ایوارڈز تقریب کی میزبانی جمی کیمول کریں گے

نواسی ویں آسکر ایوارڈز تقریب کی میزبانی جمی کیمول کریں گے

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

نواسی ویں سالانہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کل اتوار کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی جس کی میزبانی Jimmy Kimmel کریں گے۔ اکیڈمی ایوارڈز  میں میوزیکل LA LA LAND 14 کیٹگریز میں نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ایک موسیقار اور ہالی ووڈ اپنی قسمت آزماتی اداکارہ کی اس رومانوی کہانی نے Golden Globe Awards ، Bafta awards ، Critics Choice Award اور دیگر ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ یہ فلم 2016ء کی ٹاپ ٹین فلموں میں شامل رہی۔ اس کا مقابلہ فلم Moon Light سے ہے، یہ فلم Miami کے ایک سیاہ فام لڑکے کی جو دنیا میں اپنی جگہ بنانے کے لیلے جدوجہد کرتا ہے۔ فلمی ناقدین کا کہنا ہے فلم ‘Manchester by the Sea ‘ کے Casey Affleck اور FENCES کے Denzel Washington کے درمیان بہترین اداکار کی کیٹگری کے لیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔ فلم LA LA LAND د کی مرکزی کردار Emma Stone بہترین اداکارہ کے لیے موسٹ فیورٹ قرار دی جا رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply