کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان سپر لیگ کے آخری لیگ میچ میں Karachi Kings نے Islamabad United کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گرائونڈ میں Islamabad United نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے  جبکہ Karachi Kings نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ Karachi Kings کی کامیابی کے ساتھ ہی Lahore Qalandars ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ Karachi Kings کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں Chris Gayle اور Babar Azam نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 64 رنز جوڑے  جس میں Chris Gayle کے 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 44 رنز شامل تھے۔ Chris Gayle کے آئوٹ ہونے کے بعد 80 کے مجموعی اسکور پر کپتان Kumar Sangakkara 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ Shoaib Malik صرف 7  اور  Babar Azam 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ Kieron Pollard نے 20 اور Ravi Bopara نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ Islamabad United کی جانب سے Shadab Khan نے 3 اور Saeed Ajmal نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر کرس گیل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سے قبل Karachi Kings کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر Islamabad United کو بیٹنگ دعوت دی  تو Misbah XI کی جانب سے Dwayne Smith اور Ben Duckett نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز  نے محتاط انداز میں کھیل آغاز کیا لیکن 37 کے مجموعی اسکور پر Dwayne Smith Sohail Khan کی گیند پر Kieron Pollard کو کیچ دے بیٹھے  جبکہ Hussain Talat بھی 11 رنز بناکر رن آئوٹ ہو گئے۔ اسلام آباد کے جارح مزاج کھلاڑی Shane Watson 2 رنز بنا کر Sohail Khan کا شکار بنے اور Brad Haddin 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے  جبکہ Dwayne Smith نے ایک رنز کی کمی کے ساتھ ففٹی نہ بنا سکے اور Usman Khan کی گیند پر Kieron Pollard کو کیچ تھما بیٹھے۔ Islamabad United کے Shadab Khan 9 اور Misbah-ul-Haq 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ Karachi Kings کی جانب سے Mohammad Amir, ، Sohail Khan اور Usman Khan نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ میچ میں Karachi Kings کے Kieron Pollard نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کیچز کیے۔ پلے آف مرحلے کا پہلا میچ 28 فروری کو Quetta Gladiators اور Peshawar Zalmi کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرا پلے آف میچ Islamabad United اور Karachi Kings  کے درمیان یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply