ترک صدر اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کے لئے یکم مارچ کو پاکستان آئیں گے

صدر رجب طیب اردگان

صدر رجب طیب اردگان

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک صدر رجب طیب اردگان یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کیلئے یکم مارچ کو پاکستان آئیں گے اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترک صدر اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکا سے خطاب کریں گے اور شرکا لیڈروں سے مذاکرات کریں گے  جن میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا اور رکن ریاستوں کی اکثریت اس میں شرکت کی تصدیق کر چکی ہے، ای سی او کی بنیاد 1985ء میں ایران، ترکی اور پاکستان نے رکھی تھی اور اب Azerbaijan ، Turkmenistan ، Uzbekistan ، Tajikistan ، Kyrgyzstan ، Kazakhstan اور Afghanistan بھی اس کے ارکان ہیں۔

No comments.

Leave a Reply