کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کا لاہور آنے سے انکار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

شارجہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان سپر لیگ کے فیصلہ کن رائونڈ کے پہلے پلے آف میں Quetta Gladiators نے Peshawar Zalmi کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ شارجہ میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں Quetta Gladiators نے Ahmed Shehzad کے شاندار 71 اور Kevin Pietersen کے 40 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس کے جواب میں Peshawar Zalmi کے اوپپنگ بلے باز Kamran Akmal اور David Milan بیٹنگ کے لیے آئے لیکن Kamran Akmal دوسرے ہی اوور میں ایک رنز بنا کر Zulfiqar Babar کا شکار بن گئے جبکہ اسی اوور میں تیسرے نمبر پر آنے والے Marlon Samuels بھی ایک رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے  جس سے Peshawar Zalmi کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا لیکن Mohammad Hafeez اور David Milan نے تیسری وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت داری قائم کر کے Peshawar Zalmi کی پوزیشن مستحکم کی، Mohammad Hafeez نے 47 گیندوں پر 6 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور David Milan نے 30 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ Haris Sohail صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔Shahid Afridi نے گرائونڈ کے چاروں اطراف بلند و بالا چھکے لگا کر شائقین کو نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ 13 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن بوم بوم Shahid Afridi کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلا سکی اور ان کے بعد Peshawar Zalmi کی بیٹنگ سوکھے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں Quetta Gladiators نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور Peshawar Zalmi کے بلے بازوں کو ہاتھ نہ کھولنے دیئے، Peshawar Zalmi کو آخری اوور میں صرف 7 رنز درکار تھے جس میں پہلی گیند ضائع کرنے کے بعد Darren Sammy نے دوسری گیند پر چوکا لگا کر میچ مزید آسان کر دیا لیکن تیسری گیند پر سنگل لینے کی غلطی وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے کیونکہ اگلی 3 گیندوں پر تینوں کھلاڑی آئوٹ ہو گئے اور Darren Sammy وکٹ کی دوسری طرف بے بس کھڑے رہے جس سے Quetta Gladiators نے فتح Peshawar Zalmi سے چھین کر ایک رن سے میچ اپنے نام کر لیا۔ Ahmed Shehzad کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ اس سے قبل Peshawar Zalmi کے کپتان Darren Sammy نے ٹاس جیت کر Quetta Gladiators کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو Luck Wright اور Ahmed Shehzad نے ٹیم کو 31 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن Luck Wright 12 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے  لیکن Ahmed Shehzad نے Kevin Pietersen کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کو جاری رکھا اور 90 رنز کی شراکت قائم کی، Ahmed Shehzad نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ Kevin Pietersen 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔  Rilee Rossouw نے اور کپتان Sarfraz Ahmed نے 17،17 جبکہ Anwar Ali نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ Peshawar Zalmi کی جانب سے Wahab Riaz نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے پلے آف میں Islamabad United اور Karachi Kings کا ٹکرا آج  ہو گا جس میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح الیون Peshawar Zalmi سے میچ کھیلے گی۔ پی ایس ایل میں  Peshawar Zalmi  اور Quetta Gladiators 9،9 اور Islamabad United کی ٹیمیں 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی تین پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آخری لیگ میچ میں Lahore Qalanders کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی Karachi Kings چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کا لاہور آنے سے انکار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کا لاہور آنے سے انکار

دوسری جانب Quetta Gladiators کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل کی کوالیفائی کرنے والی Quetta Gladiators کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے معذرت کر لی ہے جن میں Tymal Mills ، Kevin Pietersen ، Rilee Rossouw ، Nathan McCullum ، Luke Wright شامل ہیں۔  Quetta Gladiators کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے Kevin Pietersen دبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ انگلش کھلاڑی Luke Wright اور فاسٹ بولر Tymal Mills سے لاہور میں فائنل کھیلنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اسی طرح Quetta Gladiators کی ٹیم میں شامل Nathan McCullum نے بھی بغیر کوئی میچ کھیلے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ آج صبح واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ٹیم چھوڑ جانے کے بعد Quetta Gladiators کی ٹیم میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے Mohammad Nabi کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ Quetta Gladiators کے Weaving Richards اور Moin Khan نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply