شمالی کوریا، امریکا سے جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

شمالی کوریا، امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے

شمالی کوریا، امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا جس قسم کی بھی جنگ چاہئے، وہ بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں جواب دیا کہ شمالی کوریا، امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson نے جاپان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا اور امریکی فوج مخالف اقدامات سے باز رہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کے ممکنہ استعمال کا عندیہ دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply