یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ، چین اور سعودی عرب کے دستوں کی خصوصی شرکت

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر Shakarparian  میں Parade Avenue پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کا عملی مظاہرہ پیش کر دیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے پوری قوت سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،  سبز ہلالی پرچم فضا میں بھی لہرا دیئے گئے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، صدر  Mamnoon Hussain ، وزیر اعظم Muhammad Nawaz Sharif ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف General Qamar Javed Bajwa اور دیگر اعلی عسکری قیادت نے بھرپور انداز میں جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، یوم پاکستان پریڈ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، کشمیریوں کے ساتھ زبردست یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ترک بینڈ نے marhaba اور jeeway jeeway pakistan کی خوبصورت دھنیں بجائیں۔ یوم پاکستان پریڈ مقررہ وقت 8:30 بجے شروع ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ l Sohail Aman نے ایف 16 طیارے سے یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان کو سلامی دی، پہلی بار چین اور سعودی عرب کے فوجی دستے پاکستان کی اس شاندار پریڈ میں شریک ہوئے،  ترکی کے قدیم ترین mehtar بینڈ نے بھی شرکا کے دل جیت لئے، صدر پاکستان روایتی طور پر صدارتی horse-drawn میں تقریب کیلئے Parade Avenue آئے،  وزیر اعظم اور اعلی عسکری قیادت نے ان کا استقبال کیا، سب سے پہلے پاک فوج کے پرچم بردار دستے نے صدر پاکستان کو سلامی پیش کی، سلامی پیش کرنے والے تینوں مسلح افواج کے دستوں میں رینجرز، اسلام آباد پولیس، Boys Scots ، Girls Guide اور ایف سی کے دستے بھی شامل تھے اور پاکستان کے دفاع کے جدید ترین میزائل، طیارہ شکن توپیں، ٹینک، ایٹمی اثاثوں کا دفاعی سسٹم، بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جدید ترین ڈرونز  اور Buraq سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے، Parade Avenue میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگ بکھر ے گئے، ترک بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے سر بکھیر دیئے، رینجرز کے صحرائی جہازوں پر مشتمل Camel بینڈ دستہ نے بھی صدر پاکستان کو سلام پیش کیا، جدید ترین دفاعی ہتھیاروں کے بعد ثقافتی فلوٹ سلامی کے چبوترے سے گزرے۔ سب سے پہلے آزاد کشمیر کی ثقافت کا فلوٹ سلامی کے چبوترے سے گزرا، بعد ازاں بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے فلوٹ گزرے، خیبر پختونخوا کے فلوٹ پر خٹک ڈانس پیش کیا گیا،  بلوچ ثقافت کے رنگ بکھرے، خنجراب پاس ، کے ٹو کے مناظر کے فلوٹ بھی شامل تھے، پنجاب کا فلوٹ ڈھول کی تھاپ پر سلامی کے چبوترے سے گزرا اور پنجاب کے جوانوں نے بھرپور انداز میں بھنگڑے ڈال، فضائی پاسٹ کے دل ہلا دینے والے مظاہرے نے پریڈ میں شریک اعلی ترین قیادت اور مہمانان کے دل جیت لئے،  پاک ایوی ایشن کے 6 طیارے ہمرقاب فضا میں نمودار ہوئے اور قوس قزح افق پر بکھیر دی، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 طیاروں نے ہوا کے دوش پر اڑانیں بھریں تو Parade Avenue زور دار تالیوں سے گونج اٹھا، شیر دل فارمیشن کے طیاروں نے انتہائی دلکش مظاہرہ پیش کیا اور فضا سے اپنی وفائوں کے نعرے سنائے، چھاتہ بردار جوانوں نے زمین پر اترنے کا انتہائی حیران کن مظاہرہ پیش کیا، ترک بینڈ نے marhaba کا نعرہ لگایا جس پر ترک بینڈ کو دل کھول کر داد دی گئی، یہ بینڈ دنیا کا قدیم ترین بینڈ ہے جس کی بنیاد 1299ء میں رکھی گئی۔ پاکستان دشمنوں کے لئے خطرے کی علامت جدید ترین میزائل سسٹم Ghauri ، Babar ، Cruise missiles ، Shaheen III ، Ra’ad missiles کا علامتی طور پر نمائش کی گئی، Strategic Plans Division کے دفاعی ہتھیار ہما، عقاب، جاسوس طیاروں کی بھی نمائش کی گئی اور Warhead لے جانے والا میزائل سسٹم بھی سلامی کے چبوترے سے گزرا، پاکستان کے جدید ترین ٹینکوں کی گنوں کو چبوترے کے سامنے پھیرتے ہوئے سلامی پیش کی گئی، صدر پاکستان کا 45 گھڑ سوار کا دستہ بھی روایتی طور پر سلامی کے چبوترے سے گزرا، پیپلز لبریشن آرمی چین اور سعودی عرب کے فوجی دستے سلامی کے چبوترے سے گزرے تو انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، ایف 16 طیاروں نے بھی دل ہلا دینے والے مظاہرے کئے، قوس و قزح فضا میں بکھیر دیے اور سلامی کے چبوترے سے انتہائی قریب گزرتے ہوئے شرکا تقریب کو حیرت میں ڈال دیا۔ دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کے بعد قومی نغمہ پیش کیا گیا اور سکولوں کے بچوں نے پرجوش انداز میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بچوں نے Rahat Fateh Ali Khan کے ساتھ ملی نغمہ پیش کیا، صدر Mamnoon Hussain ، وزیر اعظم Mohammad Nawaz Sharif ، چیف آف آرمی سٹاک General Qamar Javed Bajwa نے بچوں کو داد دی اور ان میں گھل مل گئے، صدر پاکستان کو قومی یکجہتی کے اظہار پر پریڈ کمانڈر نے تقریب کے آخر میں پاکستانی پرچم پیش کیا۔

پیپلز لبریشن آرمی چین

No comments.

Leave a Reply