داعش کے خاتمے کے لیے اتحادی ممالک فنڈز دیں: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson نے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی ISIS کو تباہ کر کے نیست و نابود کرنا ہے لیکن یہ تب تک نہیں ہو گا جب تک اتحادی اس کے لیے درکار رقوم اور وسائل فراہم نہیں کرتے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس سے ISIS کے قلع قمع سے متعلق عالمی اتحاد سے تعلق رکھنے والے وزرائے  خارجہ اور اعلیٰ اہلکار شریک تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے مشن کی کامیابی کا انحصار اس دشت گرد تنظیم کو شکست دینے کے ہمارے مشترکہ مقصد کی صدق دل سے پاسداری پر ہے۔ Rex Tillerson نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 2017ء کے لیے ہم نے 2 ارب ڈالر کے ہدف سے زیادہ رقوم اکٹھی کر لی ہیں۔ آئیے ہم اپنے وعدے پورے کریں، جس کے لیے ہمیں فوری طور پر رقوم فراہم کرنی ہوں گی، ہم اس سال کے اہداف کے حصول کی کارروائیان جاری رکھ سکیں۔ امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson نے یہ بھی کہا کہ ISIS کے خلاف دولت اسلامیہ کے دوبارہ سر اٹھانے، اس کے عالمی عزائم کو روکنے اور اس کے نظریاتی بیان کو مسترد کرنے کی کوششوں میں متحد ہے۔ اجلاس کا ہدف اور شام کے ان علاقوں میں بین الاقوامی کارروائیوں میں تیزی لانا ہے جہاں ISIS ابھی تک کنٹرول میں ہے اور اسو کی شاخوں، دھڑوں اور نیٹ ورک پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply