متحدہ عرب امارات میں روبوٹ پولیس کی جگہ لینے کے لیے تیار

روبوٹک پولیس کا اہلکار عام انسان کی طرح بھی کام کرے گا

روبوٹک پولیس کا اہلکار عام انسان کی طرح بھی کام کرے گا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی ماہرین نے ربوٹک پولیس کو عملی شکل دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربوٹ پولیس کا سب سے پہلا مظاہرہ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر کیا جائے گا۔ برطانوی اخبار کے مطابق روبوٹک پولیس کا اہلکار عام انسان کی طرح بھی کام کرے گا اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں مشین کے پاس جا کر اپنا مسئلہ بیان کر سکیں گے۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں شہری مشینی پولیس سے رابطہ کریں گے اور مشینی اہلکار انسداد دہشت گردی کے لیے پولیس اہلکاروں کی مدد بھی کرے گا۔ خودکار پولیس اہلکار کے سینے پر ایک اسکرین لگائی جائے گی جس پر شکایت سننے کے بعد مختلف زبانوں میں ردعمل کو ایک سے زیادہ زبان میں دکھایا جائے گا تاکہ ممکنہ شکایت سے نمٹا جا سکے۔ مشینی پولیس اہلکار لوگوں سے نہایت نرمی سے بات کریں گے اور زندہ انسانوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ر ہیں گے،  خودکار اہلکار لوگوں سے کلام بھی کریں گے اور ہاتھ ملائیں گے جبکہ ان کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ یاد رہے خودکار مشینی پولیس کا تخیل سب سے پہلے 1987ء میں امریکہ میں تیار کی جانے والی ایک فلم میں پیش کیا گیا۔ جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک روبوٹک پولیس اہلکار مجرموں کا تعاقب کرنے کے بعد انہیں قتل کر دیتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply