آئندہ 10 سال کے دوران الیکٹرک جہاز کمرشل پروازیں شروع کر دے گا، رائٹ الیکٹرک کمپنی

رائٹ الیکٹرک کمپنی کے بانی جیف اینگلر

رائٹ الیکٹرک کمپنی کے بانی جیف اینگلر

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک نئی Wright Electric co-founder Jeff Engler نے کہا ہے کہ وہ آئندہ 10 سال کے دوران پیرس سے لندن تک الیکٹرک جہاز کی کمرشل پروازیں شروع کر دے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ جہاز ابھی تک نہیں بنا لیکن اس میں 150 مسافروں کی گنجائش ہو گی اور یہ 480 کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ Wright Electric کا کہنا ہے کہ یہ جہاز بیٹری سے چلے گا اس لیے جیٹ ایندھن کا خرچ بچ جائے گا اور سفر کی لاگت کم ہو جائے گی۔ برطانوی ہوائی کمپنی  EasyJet نے اس ٹیکنالوجی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔  EasyJet نے کہا ہے کہ وہ Wright Electric کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور وہ اس زبردست نئی ٹیکنالوجی کی تیاری میں مشاورت فراہم کر رہی ہے۔ ماہرین کو کمپنی کے دعوے پر شکوک و شبہات ہیں۔ واضح رہے کہ بڑی طیارہ ساز کمپنی Airbus بھی اپنا الیکٹرک جہاز تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply