امریکی صدر ٹرمپ کو دھچکہ، ہیلتھ کیئر پروگرام پر ووٹنگ ملتوی

واشنگٹن میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ

واشنگٹن میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اوباما ہیلتھ پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے موخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ کیونکہ انھوں نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو ایوان نمائندگان کی رائے شماری میں نئے بل کو منظور کرا لیں گے۔ ایوان نمائندگان میں اکثریتی جماعت کے رہنما Kevin McCarthy کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اس بل پر درکار ووٹ حاصل کر لیں گے۔ اقلیتوں کی رہنما Nancy Pelosi کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے غلط فیصلہ کیا ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب آپ کو معلوم ہے کہ آپ نئے بل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نئے بل کی ایوان نمائدنگان سے منظور کرنے کے لیے 215 ارکان کی منظوری درکار ہے۔ ادھر امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام منسوخ کیے جانے کی صورت میں ڈھائی کروڑ امریکی متاثر ہوں گے۔ پولیس نے اس موقع پر 20 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply