روس میں سائبیریا کے علاقے میں زیر زمین میتھین گیس کے 7 ہزار سے زائد انتہائی بڑے بلبلے ، یہ علاقہ کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

ان بلبلوں کے باعث یہ علاقہ کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے

ان بلبلوں کے باعث یہ علاقہ کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

آتش فشاں کا زیرزمین پگھلتا لاوا تو آبادیوں کے لیے خطرہ ہوتا ہی تھا لیکن اب سائبیریا میں سائنسدانوں نے زیر زمین ایسی حیران کن چیز کی موجودگی کا انکشاف کر دیا ہے  جو پھٹ گئی تو سائبیریا کے لوگوں کی زندگیاں نگل جائے گی۔ ویب سائٹ digitaljournal.com کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ روس میں سائبیریا کے علاقے میں زیر زمین methane gas کے 7 ہزار سے زائد انتہائی بڑے bubbles بن چکے ہیں جو اس وقت سائبیریا کے لوگوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ ان  bubbles کے باعث یہ علاقہ کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق زیر زمین پر (Permafrost) نامی مٹی کی ایک ایسی تہہ ہوتی ہے جو ہمیشہ منجمد رہتی ہے۔ سائبیریا میں یہ تہہ پگھل چکی ہے جس سے وہاں بڑی تعداد میں methane gas کے بڑے سائز کے ہزاروں bubbles بن چکے ہیں۔ یہ bubbles گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کے باعث کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں اور علاقے میں بڑی تباہی لا سکتے ہیں۔ ان کے پھٹنے سے سطح زمین پر آتش فشاں جیسے دہانے بن جائیں گے جن کے آثار اس وقت سائبیریا میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سائبیریا میں زیر زمین پر Permafrost  سے سالانہ  10.7 ملین ٹن methane gas خارج ہوتی ہے اور ہر سال اس کی مقدار میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply