پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں شکست دے دی

بارباڈوس ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان نے 4 T20 سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔Kensington Oval گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان Sarfraz Ahmed  نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے جبکہ گرین شرٹس نے ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ہدف کے تعاقب میں Ahmed Shehzad اور kamran Akmal کریز پر آئے تو پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا اسکور 25 تک پہنچایا تو Ahmed Shehzad 13 رنز بنانے کے بعد ہولڈر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے جس کے بعد kamran Akmal بھی ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ Mohammad Hafeez 5 اور Babar Azam 29 رنز بنا سکے۔ پانچویں وکٹ پر Shoaib Malik اور کپتان Sarfraz Ahmed  نے 20 رنز کی شراکت قائم کی اور 112 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں حاصل کیا، Shoaib Malik 38 اور Sarfraz Ahmed  4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے Jason Holder نے 2،  Samuel Badree اور Carlos Brathwaite نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر Shadab Khan کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل Evin Lewis اور Chadwick Walton نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور 13 کے مجموعی اسکور پر Evin Lewis 10 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے جس کے بعد Marlon Samuels  7، Chadwick Walton 18، Kieron Pollard 14،  Rovman Powell. 5، Lendl Simmons اور Sunil Narine ایک، ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان Carlos Brathwaiteنے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ گرین شرٹس کی جانب سے Shadab Khan نے 3، Imad Wasim ، Sohail Tanvir ، Wahab Riaz اور Hasan Ali نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم میں kamran Akmal نے 3 سال بعد واپسی کی ہے جبکہ Shadab Khan نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔a

No comments.

Leave a Reply