روس نے دنیا کا سب سے خطرناک زرکون ہائپر سونک کروز میزائل تیار کر لیا

روس کا سب سے خطرناک ہائپر سونک کروز میزائل

روس کا سب سے خطرناک ہائپر سونک کروز میزائل

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنا لیا ہے  جو 7400 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے کسی بھی بحری جہاز کو تباہ کر سکتا ہے جبکہ دنیا کا بہترین میزائل شکن نظام بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔روس کے سرکاری میڈیا سے جاری کردہ خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ Zircon نامی یہ hypersonic cruise missile ناقابل شکست، ناقابل مزاحمت اور ناقابل دفاع ہے جو hypersonic یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کے لیے scram jet ٹیکنالوجی سے استعفادہ کرتا ہے۔ کئی سال سے جاری تحقیق کے بعد اس سال Zircon کی عملی آزمائشیں کی گئیں جو بہت کامیاب رہیں۔ واضح رہے کہ اب تک hypersonic پیمانے کی رفتار تک پہنچنا صرف بیلسٹک میزائلوں ہی کے بس میں تھا جبکہ hypersonic وہ پہلا cruise missile ہے جو hypersonic رفتار تک پہنچا ہے۔ یہ بحری جہاز شکن میزائل ہے جس کی آزمائشیں جلد ہی مکمل کر لی جائیں گی جبکہ 2022ء تک اسے روسی بحریہ کے سپرد کرنا بھی شروع کر دیا جائے گا۔ Zircon اتنا تیز رفتار ہے کہ اس وقت دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔ روایتی ہتھیاروں کے علاوہ اسے ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے۔ روسی بحریہ کے لیے بنائے گئے Zircon hypersonic cruise missile کی رینج 800 کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہو گی۔ Jet ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے Zircon کسی لڑاکا طیارے کی مانند بڑی تیزی سے ہوا اپنے اندر کھینچتا ہے جو اس میں موجود ایندھن کو زبردست دبائو پر چلاتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply