شام میں خانہ جنگی کے متاثرہ پناہ گزینوں کی تعداد 50 لاکھ سے متجاوز

شام میں  خانہ جنگی کے متاثرہ پناہ گزینوں کی تعداد 50 لاکھ سے متجاوز

شام میں خانہ جنگی کے متاثرہ پناہ گزینوں کی تعداد 50 لاکھ سے متجاوز

جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شام میں گزشتہ 6 سالوں سے جنگ جاری ہے۔ شام کی خانہ جنگی کے باعث شام سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شام میں جاری جنگ کے سبب بے گھر ہو کر مہاجرت اختیار کرنے والے شامیوں کی تعداد 5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنگ کے باعث مہاجرت اختیار کرنے والے مردوں، خواتین اور بچوں کی تعداد 5 ملین کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اس لئے بین الاقوامی برادری کو شامی مہاجرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

No comments.

Leave a Reply