شامی صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنا ہماری ترجیح نہیں رہی: امریکا

شامی صدر بشار الاسد

شامی صدر بشار الاسد

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر Nikki Haley نے کہا ہے کہ شام کے صدر Bashar al-Assad کا تختہ الٹنا ہماری ترجیح نہیں رہی۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور اقتدار میں امریکی حکومت شام سمیت خطے کے دیگر ممالک میں امن کو Bashar al-Assad کی حکومت کے خاتمے سے مشروط دیکھتی تھی، اس کے لیے اس نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادی ملکوں کے ذریعے شام کے باغیوں کو مسلح بھی کیا تھا لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد امریکا کی پالیسی بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر Nikki Haley نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سابق حکومت کی طرح Bashar al-Assad پر توجہ نہیں دے سکتی۔ امریکی حکومت کے لیے Bashar al-Assad کو ہٹانے کے راستے تلاش کرنا اہم نہیں بلکہ ہمارے لیے یہ زیادہ ضروری ہے کہ ہم کس طرح اور کس گروہ کے ساتھ کام کریں کہ شام کے عوام کی مشکلات آسان ہوں۔ دوسری جانب شام Bashar al-Assad کے سیاسی مخالف اتحاد کی نمائندہ Farah Al-Talasi نے کہا  کہ ایک جانب امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson کہتے ہیں کہ Bashar al-Assad کا عبوری دور میں کوئی کردار نہیں ہو گا تو دوسری جانب Nikki Haley کہتی ہیں کہ Bashar al-Assad کو ہٹانے کی پالیسی تبدیل ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply