کینیڈا کے دار العوام میں اسلامو فوبیا کی مذمت میں قرارداد منظور

لبرل پارلیمنٹ اقرا خالد

لبرل پارلیمنٹ اقرا خالد

اوٹاوا  ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیڈا کے دار العوام میں لبرل رکن پارلیمنٹ Iqra Khalid کی اسلامو فوبیا اور مذہبی منافرت کے خلاف ایک قررداد 91 کے مقابلے میں 201 ووٹوں سے منظور کر لی گئی۔ این ڈی پی کے تمام ارکان پارلیمنٹ اور تقریباً تمام لبرل ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ Conservative Party کے اکثر ارکان نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ پارٹی کی صدارت کے امیدوار Michael Chang اور Simcoe North سے رکن پارلیمنٹ Bruce Stanton, نے حق میں ووٹ دیا۔ Mississauga سے لبرل رکن پارلیمنٹ Gagan Sikand اور Barrie City سے کنزرویٹو رکن Alex Nuttall نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں حکومت سے تین مطالبے کئے گئے ہیں:

1۔ اسلامو فوبیا اور ہر طرح کی منظم نسلی اور مذہبی منافرت کی مذمت کی جائے۔

 2۔ عوام میں بڑھتی ہوئی نفرت اور خوف کی حالت کو کم کرنے کی کوشش کی جائے۔

3۔ دار العوام کی Heritage Committee کو پابند کیا جائے کہ وہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی منظم نسلی اور مذہبی منافرت کو کم کرنے یا بالکل ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش اور سعی کرے۔

Mississauga  ۔ Erin Mills سے لبرل رکن پارلیمنٹ Iqra Khalid نے قرارداد کی منظوری کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ میں قرارداد پر رائے شماری کے نتائج سے بہت زیادہ خوش اور مطمئن ہوں۔  Saskatchewan سے Conservative رکن پارلیمنٹ David Anderson نے اسلامو فوبیا کی بجائے متبادل الفاظ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی جسے لبرل ارکان نے مسترد کر دیا۔  تاہم ووٹنگ کے بعد David Anderson کا اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹنگ کے نتائج سے قطع نظر میرے اور خالد کے خیالات میں کوئی خاص فرق نہیں۔

No comments.

Leave a Reply