ایران کے سابق صدر محمود احمد نژاد نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی درخواست جمع کرا دی

ایران کے سابق صدر محمود احمد نژاد

ایران کے سابق صدر محمود احمد نژاد

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے سابق صدر Mahmud Ahmadinejad نے سپریم لیڈر  Ayatollah Ali Khamenei کی تجویز کے برخلاف رواں سال مئی میں ہونے والی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن حکام Mahmud Ahmadinejad کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ Mahmud Ahmadinejad نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ سپریم لیڈر  Ayatollah Ali Khamenei کی ہدایت پر صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران میں کی افراد صدر کے منصب پر کسی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتے ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کھڑے ہو کر سخت زبان میں جواب دے سکے۔ امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کرنے والے ایران کے موجودہ صدر Hassan Rouhani بھی متوقع طور پر دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ Mahmud Ahmadinejad نے 17 جون 2005ء کو ایران کے چھٹے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور 12 جون 2009ء کو دوسری مدت کے لیے ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ Mahmud Ahmadinejad 2013ء میں عہدے کی مدت مکمل کرنے کے بعد الگ ہوئے تھے جس کے بعد Hassan Rouhani ایران کے ساتویں صدر بن گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply