مالی سال 2019ء تک مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جانے کا خدشہ: ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے ''گلوبلائزیشن'' کے فوائد کے حوالے سے جنوبی ایشیائی ممالک پر ایک رپورٹ جاری

ورلڈ بینک نے ”گلوبلائزیشن” کے فوائد کے حوالے سے جنوبی ایشیائی ممالک پر ایک رپورٹ جاری

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سال 2018ء کے انتخابات سے پاکستان میں معاشی اصلاحات کا تسلسل متاثر جبکہ تعمیراتی منصوبوں میں سست روی ترقی کی شرح کو کم کر سکتی ہے، ورلڈ بینک نے جنوبی ایشیاِئی ممالک پر رپورٹ جاری کر دی۔ ورلڈ بینک نے ” ‘Globalization” کے فوائد کے حوالے سے جنوبی ایشیائی ممالک پر ایک رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد رہنے امکان ہے جبکہ توانائی کی قیمتیں بڑھ جانے سے مالی سال 2019ء تک مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت تعمیراتی سرگرمیوں اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس سے صنعتی ترقی کی شرح بڑھے گی مگر دیرپا ترقی اور غربت میں کمی کے لئے نجی شعبے کو طویل مدت سرمایا کاری کرنا ہو گی، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سال 2018ء میں ہونے والے انتخابات پاکستان میں معاشی ترقی کا تسلسل متاثر کر سکتے ہیں جبکہ تعمیراتی منصوبوں میں سست روی ترقی کی شرح کو کم کر سکتی ہے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی سے پاکستان کی برآمدات کم ہو سکتی ہے جبکہ خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث عرب ممالک سے ترسیلات زر میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے، ورلڈ بینک کے مطابق مالی سال 2017ء میں مالیاتی خسارہ اشاریہ 3 فیصد سے بڑھ کر 4 اعشاریہ 8 فیصد جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ ملکی مجموعی پیداوار کے 2 اعشاریہ 2 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply