روس نہیں چاہتا کہ امریکا نے عراق میں جو حکمت عملی اختیار کی، وہ شام میں بھی اپنائے

رشین فیڈریشن کونسل کے چیئرمین Valentina Matviyenko

رشین فیڈریشن کونسل کے چیئرمین Valentina Matviyenko

 ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نہیں چاہتا کہ امریکا نے عراق میں جو حکمت عملی اختیار کی وہ شام میں بھی اختیار کی جائے۔ یہ بات رشین فیڈریشن کونسل کے چیئرمین Valentina Matviyenko نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے اس سلسلے میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے ملکوں پر قبضہ کرنے کے بہانے تلاش نہ کرے اور دیگر ملکوں کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہے۔ رشین فیڈریشن کونسل کے چیئرمین Valentina Matviyenko نے کہا کہ شام پر امریکا کا میزائل حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایک آزاد ملک پر جارحانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغرب کے اتحاد نے عراق پر بھی کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر حملہ اور اس پر قبضہ کیا تھا جس کا انجام سب کے سامنے ہے۔ علاوہ ازیں روس نے Zircon  hypersonic missile کا تجربہ کیا ہے جس کی رفتار آواز سے 8 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کی اہے کہ Zircon  hypersonic missile کا تجربہ کیا گیا ہے وہ بحری جنگی جہازوں کا تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیاں میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اس میزائل کا کب اور کس مقام پر تجربہ کیا گیا۔ یہ میزائل، بحری کروز میزائل کی سیریز ہے اور راڈار پر نظر نہیں آتا ہے۔ یہ میزائل اپنے ہدف کو 400 کلو میٹر کے فاصلے سے تباہ کر سکتا ہے۔ جبکہ 800 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے کے لیے اپنی توانائی بڑھا سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply