جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہے پر بدعنوانی کے سکینڈل میں فردِ جرم عائد

جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہے

جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہے

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کی سابق صدر Park Geun-Hye  پر بدعنوانی کے سکینڈل میں باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے ہی مواخذے کے بعد Park Geun-Hye کو گذشتہ ماہ ملک کی صدارت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ سرکاری وکلا نے کہا ہے کہ Park Geun-Hye پر لگائے گئے الزامات میں رشوت، جبر و زبردستی، طاقت کا ناجائز استعمال اور حکومتی راز ظاہر کرنا شامل ہیں۔ 65 سالہ Park Geun-Hye اس وقت زیرِ حراست ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی قریبی دوست Choi Soon-sil کو اجازت دی کہ وہ کمپنیوں سے سیاسی فوائد کے بدلے رقم وصول کر سکیں۔  دونوں خواتین بدعنوانی کے الزامات سے انکار کرتی رہی ہیں۔ سابق صدر پر اس بات کا بھی الزام ہے کہ انھوں نے اپنی دوست کو خفیہ حکومتی دستاویزات تک رسائی دی تھی۔ Choi Soon-sil پر الزام ہے کہ انھوں نے صدر سے اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کمپنیوں پر دبائو ڈالا تھا  کہ وہ لاکھوں ڈالرز کے عطیات ان اداروں کو دیں جن کا انتظام Choi Soon-sil کے پاس تھا۔ ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ بھی شامل ہے اور اس کے عبوری سربراہ Lee Jae-Yong بھی زیر حراست ہیں۔ Park Geun-Hye کا پچھلے سال دسمبر میں کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پارلیمان میں مواخذہ ہوا تھا  اس سال مارچ میں جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے ان کے مواخذے کو درست قرار دیتے ہوئے انھیں صدر کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply