سال 2019ء سے قبل پارلیمانی انتخابات کا کوئی پلان زیر غور نہیں: ترکی کے نائب وزیر اعظم

ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد شیمشک

ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد شیمشک

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے نائب وزیر اعظم Mehmet Simsek نے کہا ہے کہ صدر طیب اردگان نے واضح کیا ہے کہ 2019ء سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا کوئی پلان زیر غور نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ العربیہ کے مطابق دستور میں ترامیم اور صدر کو غیر معمولی اختیارات کے حوالے کرائے گئے ریفرنڈم کے بعد ایک سوال کے جواب میں ترک نائب وزیر اعظم Mehmet Simsek نے کہا کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان تعلقات باہمی مفادات کے اصول کے تحت قائم رہیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ انقرہ اور یورپ کے درمیان حالیہ تنائو اور شور شرابہ یورپ میں انتخابات کے بعد ختم ہو جائے گا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ برس جولائی میں ملک میں فوج کے گروپ کی طرف سے کی گئی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد لگائی گئی ہنگامی حالت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ملک میں ہنگامی حالت میں توسیع ایسے وقت میں کی ہے جب ترکی میں اتوار کے روز ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں ترکی میں صدارتی نظام کے حق میں معمولی اکثریت کے ساتھ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ دستوری اصلاحات اور صدر کے اختیارات پر کئے گئے ریفرنڈم میں صدر اردگان کو غیر معمول اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ ملک میں ہنگامی حالت میں توسیع کا فیصلہ سوموار کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ درایں اثنا ترک وزارت انصاف نے سوموار کے روز سے ریاستی دستور کے 7 آرٹیکلز کی 144 دفعات میں ترامیم پر کام شروع کر دیا ہے۔ نئی ترامیم اتوار کے روز کیے گئے ریفرنڈم کے مطابق کی جائیں گی۔ اناطولو خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابات کے قانون، بنیادی انتخابی قانون، ووٹروں کی رجسٹریشن، سیاسی جماعتوں سے متعلق قوانین، سپریم جوڈیشل کونسل، پراسیکیوٹرز، عدالتوں میں اپیل، فوجی عدالتوں اور صدارتی انتخابات سے متعلق قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply