اسرائیلی جیلوں میں 1500 فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی

اسرائیل کی قید میں اس وقت تقریباً 6 ہزار 300 فلسطینی موجود ہیں

اسرائیل کی قید میں اس وقت تقریباً 6 ہزار 300 فلسطینی موجود ہیں

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی ایک انجمن کے مطابق قیدیوں نے جیل کے حالات میں بہتری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ مشہور فلسطینی خاتون اور سیاستدان Hanan Ashrawi نے اسرائیلی حراستی انتظامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرین کو ‘سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر’ الزام عائد کئے بغیر 6 ماہ تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس حراستی وقت میں غیر معینہ مدت کے لیے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کی قید میں اس وقت تقریباً 6 ہزار 300 فلسطینی موجود ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران فلسطینی قیدیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بھوک ہڑتال کی یہ کال مشہور فلسطینی قیدی Marwan Barghouti کی طرف سے دی گئی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قیدیوں کے امور کے سربراہ Issa Qaraqe نے بتایا ابھی تک اس ہڑتال میں 1300 قیدی شمولیت اختیار کر چکے ہیں جبکہ اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی ایک تنظیم کے مطابق 1500 قیدی بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply