جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابی مہم کا آغازشروع

صدارت کے دو مرکزی امیدوار سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے من جے اِن اور اعتدال پسند پیپلز پارٹی کے آن چول سو

صدارت کے دو مرکزی امیدوار سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے من جے اِن اور اعتدال پسند پیپلز پارٹی کے آن چول سو

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب کے لیے باضابطہ طور پر انتخابی مہم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ صدارت کے دو مرکزی امیدوار سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے  Moon Jae-in اور اعتدال پسند پیپلز پارٹی Ahn Cheol-soo ہیں۔ ابتدائی طور پر صدر کا انتخاب دسمبر میں ہونا تھا، لیکن سابق صدر Park Geun-hye کی برطرفی کے بعد انتخاب کے لیے 9 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ملک کے اس سب سے بڑے عہدے کے لیے 15 امیدوار ہیں۔ آزاد خیال ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رہنما  Moon Jae-in نے جنوبی شہر Taegu میں انتخابی مہم کی پہلی تقریر کی، جو سابق صدر Park Geun-hye کا آبائی شہر ہے۔ Moon Jae-in نے کہا کہ یہ وقت Park Geun-hye کی گرفتاری پر غصے کے اظہار کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ووٹر قومی سلامتی کے بارے میں تشویش ظاہر کر رہے ہیں، لیکن شمالی کوریا کے ساتھ تمام تنازعات قدامت پسند حکومتوں کے دور میں شروع ہوئے۔ Moon Jae-in نے کہا کہ وہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ کر سکیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سابق شریک سربراہ Ahn Cheol-soo نے انتخابی مہم کے پہلے روز Inchon میں بحری نقل و حرکت خدمات کے مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحری جہاز سیئول کے سانحے کو 3 سال گزر چکے ہیں۔ اس سانحے میں 295 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایسی قوم تشکیل دیں گے جس میں عوام کی جانوں اور سلامتی کو اول ترجیح دی جائے گی۔ 5 سیاسی پارٹیوں کے باضابطہ امیدواروں کے بارے میں تازہ ترین جائزے سے معلوم ہوا کہ  Moon Jae-in 40 فیصد حمایت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ Ahn Cheol-soo کی حمایت 37 فیصد اور قدامت پسند لبرٹی کوریا پارٹی کے Hong Joon-pyo کی شرح حمایت 7 فیصد ہے۔ Ahn Cheol-soo کی شرح حمایت تیزی سے من کی حمایت کے قریب آئی ہے، جبکہ ابتدا میں من کی شرح حمایت بہت زیادہ تھی۔ صدارتی دوڑ میں  Moon Jae-in اور Ahn Cheol-soo کے درمیان مقابلہ ہی رہنے کی توقع ہے۔

No comments.

Leave a Reply