گزشتہ روز لاس اینجلس کے میئر ایرک گریس سٹی میں لالا لینڈ ڈے منایا گیا

لاس اینجلس کے میئر ایرک گریس سٹی  فلم لالا لینڈ کو سند دیتے ہوئے

لاس اینجلس کے میئر ایرک گریس سٹی فلم لالا لینڈ کو سند دیتے ہوئے

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

گزشتہ سال باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم La La Land کا سحر اب بھی برقرار ہے۔ گزشتہ روز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں La La Land ڈے منایا گیا۔ اس میں سینکڑوں فٹ بلند عمارت سے ڈانسرز نے رسیوں سے لٹک کر شاندار رقص کا مظاہرہ پیش کیا اور دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ لاس اینجلس کے Mayor Eric Garcetti نے تقریب کا آغاز کیا، جبکہ اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں ماہر ڈانسرز نے سینکڑوں فٹ عمارت سے رسیوں کی مدد سے لٹک کر کیے گئے ماہرانہ رقص نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ کئی منزلوں پر مشتمل سٹی ہال کی عمارت کا شیشوں سے ڈھکا ہوا بیرونی حصہ باصلاحیت ڈانسرز کے اسٹیج میں تبدیل ہو گیا، جو رسیوں سے لٹکے عمودی انداز میں ڈانس کا مظاہرہ پیش کرتے رہے اور جسمانی توازن اور مہارت کے کمالات دکھائے۔ اس حیرت انگیز پرفارمنس کے دوران ایک بار بھی کسی ڈانسر کے اسٹپس میں بگاڑ پیدا ہوا اور نہ ہی سینکڑوں فٹ بلندی پر ہونے کے باوجود ان کے توازن میں کوئی خرابی آئی۔

سینکڑوں فٹ بلند عمارت سے ڈانسرز نے رسیوں سے لٹک کر شاندار رقص کا مظاہرہ پیش کیا

سینکڑوں فٹ بلند عمارت سے ڈانسرز نے رسیوں سے لٹک کر شاندار رقص کا مظاہرہ پیش کیا

No comments.

Leave a Reply