ایران میں صدارتی انتخابی مہم جاری

ایران میں صدارتی انتخابی مہم اس وقت بھرپور انداز سے جاری ہے

ایران میں صدارتی انتخابی مہم اس وقت بھرپور انداز سے جاری ہے

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران میں صدارتی انتخابی مہم اس وقت بھرپور انداز سے جاری ہے۔ موجودہ صدر حسن روحانی دوبارہ منتخب ہونے کے خواہاں ہیں۔ قدامت پسند اور اعتدال پسند صدر نے ہفتے کے روز اندرون ملک دورے کا آغاز کیا، اور یزد صوبے میں لوگوں سے خطاب کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روحانی نے اپنی کامیابیوں پر زور دیا جن میں امریکہ اور دوسرے ملکوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیاں ختم کروانا بھی شامل ہے۔ ذرائع ابلاغ نے ان کی اس بات کو بھی بطور حوالہ شائع کیا کہ ایران کے عوام دنیا کو دکھا دیں گے کہ قوم نے انتہا پسندی کے دور کا خاتمہ کر دیا ہے۔ 5 دوسرے امیدوار بھی صدارتی دوڑ میں شامل ہیں۔ روحانی کے بڑے حریف Ebrahim Raisi ہیں جنہوں نے اتوار کے روز دارالحکومت تہران میں ایک ریلی نکالی تھی۔  امریکہ مخالف سخت موقف رکھنے والے لوگ سابق اٹارنی جنرل Ebrahim Raisi کے حامی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply