انتخابی مہم، برطانوی وزیر اعظم کو خفت کا سامنا

برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے

برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں 8 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے، برطانوی وزیر اعظم Theresa May نے اسکاٹ لینڈ میں مہم شروع کی تو کئی شہریوں کے بند دروازوں نے استقبال کیا، برطانوی وزیر اعظم کو پمفلٹ لیٹر باکسز میں ڈالنے پڑ گئے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، انتخابات کا اعلان کرنے والی برطانوی وزیر اعظم Theresa May بھی اپنی کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے خود الیکشن مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں انہوں نے گھر گھر جا کر اپنی پارٹی کا منشور پہنچانے کی مہم کا آغاز کیا،  تاہم ابتدا میں ہی انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک کے بعد ایک 6 گھروں میں گئیں وہاں انہیں کوئی بھی نہ مل سکا یا پھر ان گھروں میں مقیم افراد نے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا،  اسی لیے انہوں نے پارٹی منشور ان گھروں کے لیٹر باکس میں ڈال دیا۔Theresa May بولیں کہ ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ بینک ہالی ڈے کی وجہ سے کہیں گئے ہوئے ہوں، لیکن بالاآخر ساتویں بار انہیں کامیابی مل ہی گئی اور انہوں نے پارٹی منشور تھما دیا۔

No comments.

Leave a Reply