پاناما کیس: چیف جسٹس کی زیرصدارت جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے اجلاس آج ہو گا

سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کا فیصلہ صادر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کے لیے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا

سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کا فیصلہ صادر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کے لیے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق عدالتی بینچ بنانے کے لیے Panama case کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق Chief Justice Mian Saqib Nisar کی سربراہی میں اجلاس آج ہو گا جس میں پ Panama case کا فیصلہ دینے والے جج صاحبان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے عدالتی بینچ تشیل دیا جائے گا جو تمام متعلقہ 6 اداروں کی طرف سے بھجوائے گئے ناموں کا جائزہ لے کر جے آئی ٹی تشیل دے گا جبکہ جے آئی ٹی کی تشیل بھی آج یا کل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اکثریتی فیصلہ تحریر کرنے والے فاضل Justice Ejaz Afzal Khan کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جے آئی ٹی کی تشیل میں تاخیر ہوئی ہے  تاہم اب فاضل جج وطن واپس پہنچ چکے ہیں اس لیے آج اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے لیے آئی ایس آئی اور ایم آئی نے بریگیڈیئر سطح کے 6 افسران کے نام سپریم کورٹ کو بھجوائے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے 3 ایڈیشنل Director General Wajid Zia ، Retired Captain Ahmed Latif اور Dr. Shafiq-ur-Rehman کے نام جے آئی ٹی کے لیے تجویز دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ,Security and Exchange Mission State Cabin اورNABنے بھی عدالت کے فیصلے کے مطابق نام ارسال کر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کا فیصلہ صادر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کے لیے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد 26 اپریل کو جے آئی ٹی کے لیے آئی ایس آئی اور ایم آئی سمیت تمام 6 متعلقہ اداروں نے نام سپریم کورٹ کو بھیج دیئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply