جاپان کا سب سے بڑاجنگی جہاز امریکہ کی امداد کے لیے شمالی کوریا کی جانب روانہ

جاپان کا سب سے بڑاجنگی جہاز ایزومو

جاپان کا سب سے بڑاجنگی جہاز ایزومو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان نے اپنی فوج کے کردار میں وسعت دینے کے اپنے متنازع قانون کی منظوری کے بعد اپنے سب سے بڑا جنگی جہاز کو امریکی جہاز کو تعاون فراہم کرنے کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ جاپان کا Izumoنامی ہیلی کاپٹر بردار جہاز امریکہ کی مدد فراہم کرنے والے مال بردار جہاز کی نگرانی کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ کا بحری جنگی بیڑا، جس میں Carl vinson ship بردار جہاز بھی شام ہے، اسے جزیرہ نما کوریا کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا نے Carl vinson ship اور امریکی آبدوز کو غرقاب کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نئے حالات خطے میں کشیدگی میں اضافے کی صورت میں پیدا ہوئے ہیں۔ شمالی کوریا نے امریکہ اور دوسرے ممالک کی تنبیہ کے باوجود اتوار کو ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو ناکام رہا۔ امریکہ اور خطے کے دوسرے ممالک کو شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل تجربوں کی سرگرمی پر ایک عرصے سے تشویش ہے۔ جاپان ٹائمز اخبار کے مطابق 249 میٹر طویل Izumo نامی جہاز پر بیک وقت 9 ہیلی کاپٹر کو لے جانے کی صلاحیت ہے اور اس کی شکل امریکہ کی مختلف قسم کے جنگی طیاروں کو لے جانے والے جہاز سے مشابہ ہے۔ Kyodo نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ جہاز دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب میں Yokosuka میں واقع بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے تاکہ وہ امریکہ کے مال بردار جہاز کی نگرانی کرتا رہے۔ یہ مغربی جاپان کے Shikoku  تک اس کے ساتھ رہے گا۔

No comments.

Leave a Reply