صدر کم جونگ ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر کا نیا یوٹرن، ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ صدر کم جونگ ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی جبکہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی تجربات جاری رکھے گا۔ اس حوالے سے وائٹ ہائوس کے ترجمان شان اسپائسر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بہت سی شرائط پوری کرنی ہوں گی تب کہیں جا کر صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جارحانہ رویے میں فوری طور پرکمی لائے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر معمولی حالات کے باعث شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دبائو برقرار رکھنے کے لیے وہ اپنی ایٹمی  طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply