امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، شام کے مسئلے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات کی۔ یہ گزشتہ ماہ شام میں سرکاری فورسز کی طرف سے شہریوں پر کیمیائی حملے کے ردعمل میں  شام کے فضائی اڈے پر امریکی کروز میزائل حملوں کی روسی مذمت کے بعد دونوں رہنمائوں کی پہلی ٹیلی فونک گفتگو ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے شام کی خانہ جنگی اور شمالی کوریا سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی میڈیا نے کریملن کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلی فون کال تعمیری رہی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ ان کے اپنے اپنے وزارئے خارجہ سرگئی لاوروف اور ریکس ٹلرسن شام کے 6 سالہ تنازع میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ ترتیب دیں۔ وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن نے اتفاق کیا کہ شام کے صورتحال بہت حد تک خراب ہو چکی ہے اور تمام فریقین کو یہ تشدد بند کرنے کے لیے اقدام کرنا ہوں گے۔ شام میں جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت بدھ کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہو رہی ہے۔ روسی کی طرف سے منعقدہ اس کانفرنس میں امریکی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ منگل کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ٹرمپ اور پیوٹن نے شام میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کاموں اور دیرپا امن کے لیے محفوظ زونز واضع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ٹرمپ کے گزشتہ سال نومبر میں انتخاب جیتنے کے بعد سے یہ پیوٹن کے ساتھ ان کا تیسرا ٹیلی فونک رابطہ تھا۔ اس سے قبل گزشتہ روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں دہشت گرد حملے اور جنوری میں ٹرمپ کے باضابطہ امریکی اقتدار سنبھالنے کے بعد دونوں کے مابین فون پر بات چیت ہوئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply