پانامہ لیکس میں اہلیہ کا نام آنے پر مالٹا کے وزیر اعظم مستعفی ہو گئے

مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکت

مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکت

ویلیٹا ۔۔۔ نیوز ٹائم

پانامہ لیکس سکینڈل نے ایک اور وزیر اعظم کا عہدہ چھین لیا ہے اور مالٹا کے وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ کا نام Panama Leaks میں آنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق Panama Leaks سکینڈل نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے اور اس کی زد میں مختلف ممالک کی کئی اہم شخصیات اور سرکاری عہدیداران اپنے عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تو پاکستان میں بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ اسی سلسلے میں مالٹا کے وزیر اعظم Joseph Muscat نے اپنی اہلیہ کا نام Panama Leaks میں آنے اور آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد مستعفی ہونے اور حکومت توڑ کر نئے الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ قبل ازیں 2016 ء میں مالٹا میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا  کہ وزیر اعظم اخلاقی طور پر اس عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

No comments.

Leave a Reply