آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہو گا

پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہوں گی

پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہوں گی

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے سجنے کو تیار ہے۔ پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اوول میں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 4 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق 18 جون تک جاری رہنے والی آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کا آغاز آج میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا۔ انگلینڈ اور بنگلا دیش گزشتہ 2 سال کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہی ہیں اور دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ 2015 ء کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلا دیش نے پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت کو ان کے ہوم گرائونڈ پر ہرایا جبکہ ورلڈ کپ 2015ء میں پہلے ہی رائونڈ میں آئوٹ ہونے والی انگلینڈ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور ٹیم نے 2 سال کے عرصے کے دوران بڑی بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ جمعے کو ایونٹ کا دوسرا مقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان Edgbaston میں ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اسی گرائونڈ میں اتوار کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

No comments.

Leave a Reply