جنوبی فلپائن میں سکیورٹی فورسز اور مسلمان جنگجووں کے درمیان لڑائی جاری

جھڑپ کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد جنگجوئوں کا وسطی MARAWI پر قبضہ برقرار ہے

جھڑپ کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد جنگجوئوں کا وسطی MARAWI پر قبضہ برقرار ہے

ماراوی ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی فلپائن میں سکیورٹی فورسز اور مسلمان جنگجووں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ Mindanao جزیرے کے MARAWI شہر میں سرکاری افواج کی دولت اسلامیہ جنگجو گروپ سے منسلک مسلح گروپ سے گزشتہ ہفتے جھڑپ ہوئی تھی۔ اس جھڑپ کے بعد فلپائن کے صدر Rodrigo Duterte نے Mindanao اور چند نزدیکی جزائر پر مارشل لا لگا دیا تھا۔ جھڑپ کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد جنگجوئوں کا وسطی MARAWI پر قبضہ برقرار ہے۔ فلپائن کی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید لڑائی کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 2000 کے قریب عام شہری جنگجوئوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں محصور ہیں۔ صدر Rodrigo Duterte نے 60 روزہ مارشل لا کی مدت کو توسیع دینے کا عندیہ دیا ہے، جس دوران فوج کو وارنٹ کے بغیر مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت ہو گی۔ لیکن Rodrigo Duterte کے اس منصوبے پر انسانی حقوق کے مبصرین نے نکتہ چینی کی ہے۔ یہ مبصرین فلپائن کے سابق صدر Ferdinand Marcos کے آمرانہ دورِ حکومت میں کیے جانے والے استحصال سے موجودہ صورتحال کا موازنہ کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply