روسی صدر داعش سے زیادہ خطرناک ہیں: جان میککین

امریکی سینٹر جان میککن اور روسی صدر پیوٹن

امریکی سینٹر جان میککن اور روسی صدر پیوٹن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے روس کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں پہلے ہی تفتیش جاری ہے۔ ایسے میں امریکی سینٹر John McCain نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو داعش سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ تجربہ کار امریکی سینٹر John McCain نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سے گفتگو میں کہا میرے خیال میں عالمی سلامتی کے لئے پیوٹن دہشت گرد تنظیم داعش سے بڑا خطرہ ہیں۔ John McCain نے کہا کہ ان کے خیال میں اسلامک اسٹیٹ خوفناک چیزیں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مگر روس، امریکا میں جمہوریت کی بنیادوں کر برباد کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں اور ابھی بھی کر رہے ہیں۔ اور ایسا امریکی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے کیا گیا۔ John McCain نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ ان کے پاس اپنے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت تو نہیں ہیں لیکن روس نے ایسا کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply