فن لینڈ میں 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ

فن لینڈ میں 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ

فن لینڈ میں 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ

لندن ۔۔۔  نیوز ٹائم

کرہ ارض پر سورج کے طلوع و غروب کے غیر معمولی فرق کے نتیجے میں اہل اسلام کے ہاں Ramzan کے اوقات اور سحر و افطار کے اوقات میں بھی فرق پڑتا ہے۔ دنیا میں بعض ممالک ایسے بھی ہیں جہاں پر دن بہت لمبا اور رات انتہائی مختصر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ایک خطہ ایسا ہے جس میں رات طویل اور دن مختصر ہے۔ برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق کرہ ارض کے شمالی حصے میں واقع ممالک میں دن بہت طویل ہے۔ قطب شمالی کے ملکوں میں دن تقریباً 24 گھنٹے کا ہے۔ قطب شمالی کے ملک فن لینڈ میں دن 23 گھنٹے پانچ منٹ اور رات صرف 55 منٹ پر مشتمل ہے۔ اصولی طور پر Ramazan کا وقت بھی 23 گھنٹے 5 منٹ ہونا چاہیے۔ ناروے میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے 48 منٹ اور آئیس لینڈ میں 21 گھنٹے کا روزہ ہو گا۔ محمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں اس کے اقارب نے بتایا کہ وہ 20 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں۔طویل دن اور روزے کے اوقات کے اعتبار سے مسلم ممالک میں ترکی کا نام بھی شامل ہے۔

No comments.

Leave a Reply