ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست دے دی

عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک

عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

 بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے تاہم درخواست پر ملائیشین حکومت کی جانب سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے، یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں جس پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply