برازیل کے صدر پر بدعنوانی کے الزامات، مستعفی ہونے سے انکار

برازیل کے صدر مائکل تیمر

برازیل کے صدر مائکل تیمر

سائو پالو ۔۔۔ نیوز ٹائم

برازیل کے صدر Michel Temer  بدعنوانی کے الزامات کے تناظر میں پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔  برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں اداروں کے درمیان بڑھتی کشمکش کو قوم بھی دیکھ رہی ہے۔ صدر Michel Temer  نے اپنے دیرینہ دوست کو وزیر انصاف بنا دیا جو کرپشن کی تفتیش کی نگرانی کریں گے۔ برازیلی سپریم کورٹ نے صدر Michel Temer  کو 24 گھنٹے کے اندر اندر پولیس کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ برازیلی صدر کو شدید دبائو کا سامنا ہے لیکن وہ مستعفی ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔ الزامات کے مطابق صدر تیل کی کمپنی Petrobras کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں رکاوٹ ہیں اور ان پر اس کمپنی سے رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔ صدر Michel Temer  نیا پنے دیرنہ دوست قانون کے پروفیسر Torquato Jardim کو نیا وزیر انصاف بنا دیا ہے۔ نئے وزیر انصاف سے عہدے کا حلف لے لیا گیا۔ ملکی قانون کے مطابق وزیر انصاف فیڈرل پولیس کا نگراں ہوتا ہے اور اب پولیس انہی کی قیادت میں اس بات کی تفتیش کرے گی کہ آیا صدر کرپشن میں ملوث ہیں یا نہیں اور کیا انہیں سیاسی عہدے سے فائدہ اٹھایا ہے۔ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برازیلی صدر نے کہا کہ قوم گواہ رہے گی کہ ملک میں 3 برسوں سے عدلیہ، مقننہ اور ایگزیکٹیوز کے درمیان تصادم کی صورتحال ہے۔ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے اداروں کو ایک دوسرے کے درمیان امن کو تلاش کرنا ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply