یورپ کو اپنا مستقبل اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا: اٹلی

روم میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اطالوی وزیر اعظم پائولو جینتو لونی

روم میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اطالوی وزیر اعظم پائولو جینتو لونی

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے اور Brexit کے بعد یورپ کو عالمی سطح پر مضبوط ہونا ہو گا۔ روم میں اپنے کینیڈین ہم منصب Justin Trudeau سے ملاقات کے بعد اطالوی وزیر اعظم Paolo Gentiloni نے کہا ہے کہ ہم نے یقیناً یہ مشورہ کیا ہے کہ یورپ کو اپنا مستقبل اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا، عالمی چیلنجر کو دیکھتے ہوئے یہ لازمی ہو گیا ہے۔ بائیں بازو کے اعتدال پسند رہنما نے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سمندر پار تعلقات یا امریکا کے ساتھ تلعلقات  کی اہمیت کم ہوئی ہے۔ لیکن ان تعلقات کی اہمیت ہمین ہمارے بنیادی اصولوں جیسا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہمارے عزائم، آزاد معاشرے اور فری عالمی تجارت سے نہیں روک سکتی۔ Paolo Gentiloni کا یہ بیان مرکل کے ریمارکس سے متشابہ ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ Brexit کے بعد برطانیہ اور ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا یورپی یونین کے مزید قابل بھروسہ اتحادی نہیں رہے۔ مرکل اور Paolo Gentiloniنے اس بات پر زور دیا کہ یورپ کے مزید نمایاں قیادت کے کردار کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا کے ساتھ تعاون کم کیا جائے اس موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم Justin Trudeau نے خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ یورپ میں کینیڈا کے مضبوط سیاسی اور تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے Justin Trudeau کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ہی مل کر کام کرتے ہیں اور باہمی اقتدار کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ بحیر اوقیانوس کے دونوں اطراف بشمول امریکا میں اہمیت کا حامل ہے۔

No comments.

Leave a Reply