سٹار فٹبالر رونالڈینو سمیت 8 کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو

برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

برازیل کے سٹار فٹبالر Ronaldinho  اور Roberto Carlos سمیت 8 فٹبالر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اس موقع پر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ مشہور فٹبالر Ronaldinho  اور Roberto Carlos ، Ryan Giggs ، Robert Pires ، فرانسس Nicolas Anelka ، George Boateng ، David James پر مشتمل 8 انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی خصوصی طیارے کے ذریعے  پاکستان پہنچ گئے ہیں جو کراچی اور لاہور میں 2 نمائشی میچز کھیلیں گے اور دنیا کو امن کا پیغام دیں گے۔ کھلاڑی کچھ گھنٹے قیام کے بعد کراچی پہنچیں گے،  بین الاقوامی فٹبالرز آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلی عسکری حکام سے ملاقات بھی  کریں گے۔ کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی، اسلام آباد پہنچے ہیں، پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہو گا۔ یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم Ronaldinho کی ہو گی جبکہ دوسری کی قیادت Ryan Giggs کریں گے۔ فٹبالرز کے پاکستان آنے کا مقصد دہشتگردی کو شکست دینا اور دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے بین الاقوامی کھلاڑی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلی عسکری حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔ فٹبالرز میں برازیل کے Ronaldinho ، برطانیہ کے Ryan Giggs ، برازیل کے Roberto Carlos ، فرانس کے Nicolas Anelka ، پرتگال سے تعلق رکھنے والے Luis Boa Morte ، انگلینڈ کے David James ، فرانس کے Robert Pires اور ہالینڈ کے کھلاڑی  George Boateng شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply