بھارت کی سپریم کورٹ نے گائے کو ذبح کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی

بھارت کی سپریم کورٹ نے گائے کو ذبح کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی

بھارت کی سپریم کورٹ نے گائے کو ذبح کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی

نیو دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کی سپریم کورٹ نے پورے ملک سے گائے کو ذبح کرنے اور گائے فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گائے کے گوشت پر پابندی سے ملکی معیشت کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس Jagdish Singh Khehar نے اس پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف جسٹس Jagdish Singh Khehar کا کہنا تھا کہ ایسی پابندیوں سے انسانوں کے ذریعہ معاش پر برا اثر پڑتا ہے۔ جبکہ انہوں نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ حکومتی اقدام تحت اس قانون سے ملک میں گوشت اور چمڑے کی صنعت سے وابستہ لوگوں کا روزگار بھی متاثر ہو گا۔ واضح رہے کہ تامل ناڈو کی ہائی کورٹ بھی اسے پہلے ہی معطل کرنے کا حکم جاری کر چکی تھی، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھتے ہوئے پورے ملک میں لاگو کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply