کینیا اور صومالیہ میں بارشیں معمول سے کم، قحط کا شدید خطرہ

کینیا اور صومالیہ میں خوراک کا شدید بحران ہے

کینیا اور صومالیہ میں خوراک کا شدید بحران ہے

نیروبی ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیا اور صومالیہ میں خوراک کا شدید بحران ہے کیونکہ قرن افریقہ کے ملکوں میں اس مرتبہ معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قحط سے قبل از وقت خبردار کرنے کے مرکز نے بتایا کہ کینیا میں 29 لاکھ اور صومالیہ میں 32 لاکھ افراد کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔ ادارے کا کہنا تھا خطرے کی ایک سے 5 سکیل پر یہ صورت حال تیسرے درجے پر ہے۔ جون میں ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اندازوں کے مقابلے میں اس کے حالیہ تخمینوں میں کینیا میں 8 لاکھ اور صومالیہ میں 3 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارے ایف ای ڈبلیو ایس نیٹ کے ایک عہدے دار پیٹر تھامس کا کہنا تھا کہ سکیل نمبر 3 کا مطلب یہ ہے کہ گھرانے زندہ رہنے کے لیے اپنی خوراک کی بنیادی نہ کر سکتے ہوں۔ تھامس کا کہنا تھا کہ نئے تخمینے مارچ تا مئی کے بارشوں کا موسم گذرنے کے بعد لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیا کے بعض حصوں میں معمول کے صرف 25 فیصد کے مساوی بارشیں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام جیسے امدادی اداروں نے قرن افریقہ کے بھوک سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔  تھامس کہتے ہیں صومالیہ کی صورت حال مختلف ہے وہاں عسکری گروپ الشباب اپنے کنٹرول کے علاقوں میں لوگوں تک خوراک پہنچانے کا الزام امدادی اداروں پر لگاتا رہا ہے۔ 2011 میں صومالیہ میں آنے والے قحط میں ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply