کرپشن سیکنڈل: فرانس کے سابق صدر سرکوزی گرفتار

فرانس کے سابق صدر نیکولسسر کوزی

فرانس کے سابق صدر نیکولسسر کوزی

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر فرانس کے سابق صدر Nicolas Sarkozy کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Nicolas Sarkozy پر 1993 ء میں پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت پرکک بیک لینے اور یہ رقم الیکشن مہم پر خرچ کرنے کا الزام ہے، سرکوزی اس وقت وزیر خزانہ اور بالادور کی انتخابی مہم کے انچارج تھے۔ فرانس کے سابق صدر Nicolas Sarkozy کو غیر قانونی فنڈز کے استعمال، بدعنوانی اور اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے الزام میں متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے۔ Nicolas Sarkozy کے خلاف انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنے اور جولائی 2014 میں ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے اثرورسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد ہے۔ ان کے خلاف2012 ء کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران وصول کئے گئے عطیات میں بدعنوانی کے الزامات پر مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ Nicolas Sarkozy کو گزشتہ کئی سال سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور وہ عدالت کے چکر بھی لگاتے رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply