دنیا کے 47 ممالک کے انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کا انکشاف

سی این این

سی این این

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

سی این این نے دنیا کے 47 ممالک کے انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کا انکشاف کیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 1946ء سے 2000ء تک دنیا کے 47 ممالک میں ہونے والے 81 انتخابات میں مداخلت کی ہے۔ سی این این کے مطابق یہاں ایک سوال پر بہت کم توجہ دی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ دنیا کے کون سے انتخابات ہیں کہ جن میں امریکہ نے مداخلت نہیں کی ہے۔ امریکہ کی Carnegie Mellon University کے محقق Dau Leuen نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1946ء سے 2000ء تک کے عرصے میں جن ممالک کے عام انتخابات میں امریکہ نے مداخلت کی ہے ان میں مغربی جرمنی اور اٹلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے چلی، ارجنٹائن، برازیل، انڈونیشیا، لبنان، ملائیشیا اور ایران کے انتخابات میں مداخلت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اکثر مواقع پر ان ملکوں میں امریکہ نواز گروہوں کی کھل کر حمایت کی ہے۔ Carnegie Mellon University کے محقق کا کہنا تھا کہ امریکہ نے زیادہ تر ملکوں کے انتخابات میں خفیہ طور پر جبکہ بعض ملکوں میں کھلی مداخلت کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply