ورلڈ چیمپن شپ کے بعد کیرئیر اختتام پزید ہو گا، یوسین بولٹ

دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز پانے والے یوسین بولٹ

دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز پانے والے یوسین بولٹ

جمیکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز پانے والے Usain Bolt کا انٹرنیشنل کیرئیر ورلڈ چیمپن شپ کے ساتھ اگست میں ختم ہو جائے گا۔ یوسین بولٹ کہتے ہیں کہ وہ فاتح کی حیثیت سے رخصت ہونا چاہتے ہیں۔ مناکو میں گفتگو کرتے ہوئے اولمپک چیمپین Usain Bolt نے تصدیق کی کہ اگست میں ورلڈ چیمپین شپ کے ساتھ ان کا کیرئیر اختتام کو پہنچے گا۔ اولمپکس میں 8 گولڈ میڈلز جیتنے والے یوسین بولٹ لندن میں 100 میٹر اور 4 ضرب 100 میٹر ریس میں ایکشن میں ہوں گے۔ 200 میٹر میں اولمپک گولڈ جیتنے والے Usain Boltنے واضح کیا کہ وہ لندن میں 200 میٹر ریس میں حصہ نہیں لیں گے ۔ Usain Boltکہتے ہیں کہ ان کا ٹارگٹ ورلڈ چیمپین شپ جیتنا اور فاتح کی حیثیت سے کیرئیر کو اختتام پذیر کرنا ہے۔ ورلڈ چیمپین شپ 4 تا 13 اگست کے دوران لندن میں ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply