یوکرائنی باغیوں نے نئی ریاست کے قیام کا اعلان کر دیا

یوکرائنی باغیوں نے مالوزوسیا کے نام سے ایک نئی ر یاست قائم

یوکرائنی باغیوں نے مالوزوسیا کے نام سے ایک نئی ر یاست قائم

کیف ۔۔۔ نیوز ٹائم

بحران زدہ مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں نے ایک نئی ریاست کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس پیشرفت پر نہ صرف مغربی ممالک بلکہ روس نے بھی ان باغیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ مشرقی یوکرائن گزشتہ تین برسوں سے کشیدگی پسندوں نے کہا ہے کہ انہوں نے Malorossiay کے نام سے ایک نئی ر یاست قائم کر دیا ہے۔ Malorossiay  کا مطلب ”چھوٹا روس” بنتا ہے۔ باغیوں نے اپنا بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ فیسلے اس لیے کیا گیا ہے کہ یوکرائن کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ Donetsk میں فعال ان باغیوں کے حامی خبر رساں ادارے کے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ Kiev حکومت اپنے شہریوں کا تحفظ اور خوشحال ممکن بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ تاہم Donetsk کے ہمسایہ یوکرائنی علاقے Luhansk کے علیحدگی پسند باغیوں نے اس اعلان پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اس گروپ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایسے کسی منصوبے پر اس اعلان سے قبل کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔ دوسری طرف روس سمیت متعدد مغربی ممالک نے Donetsk کے باغیوں کی طرف سے ایک نئی آزاد ریاست کے قیام کے اس اعلان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

No comments.

Leave a Reply