شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل امریکہ تک مار کر سکتا ہے: امریکی فوج کے وائس چیئر مین جنرل پال سیلوا

امریکی فوج کے وائس چیئر مین جنرل پال سیلوا

امریکی فوج کے وائس چیئر مین جنرل پال سیلوا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا تازہ ترین میزائل لانچ اس بات کا امکان ہے کہ اب وہ امریکہ کو نشانہ بنا سکتا ہے، لیکن گائیڈینس ٹیکنالوجی یعنی ہدف تک پہنچانے والی ضروری ٹیکنالوجی کا اس کے پاس فقدان ہے۔ جوائنٹ چیف آف سٹاف کے وائس چیئر مین جنرل Paul Salva نے گزشتہ روز سینٹ کمیٹی کی ایک سماعت میں بیان دیا۔ شمالی کوریا کے مطابق اس نے جولائی کی 4 تاریخ کو اپنے پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ چیف آف سٹاف کے وائس چیئرمین جنرل Paul Salva نے کہا کہ شمالی کوریا کو ابھی اس حوالے سے درکار گائیڈینس ٹیکنالوجی اور کنٹرول کا عملی مظاہرہ کرنا ہے،  لیکن جہاں تک فاصلے کی بات ہے، تو شمالی کوریا کے پاس امریکہ کو نشانہ بنانے کی واضح صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا اپنی گائیڈینس ٹیکنالوجی کی صلاحیت میں اضافہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکہ اپنے نگرانی کے عمل کو تیز کرے گا۔ جنرل Paul Salva نے کہا کہ شمالی کوریا کی اپنے میزائل سسٹم کی سرگرمیوں کو چھپانے یا انہیں کوئی دوسرا روپ دینے کی انتہائی اعلی صلاحیت کے سبب اس کے بیلسٹک میزائل تجربات کی علامات کا پتہ لگانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی میزائل دفاعی صلاحیت میں اضافہ جاری رکھے گا۔

No comments.

Leave a Reply